راولپنڈی، کتے کے کاٹنے سے بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی کے علاقے کرتار پورہ میں 5 سال کا بچہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کو حازق نامی بچے کو گلی میں آوارہ کتے نے سر اور آنکھ کے قریب کاٹا تھا،ذرائع نے بتایا کہ بچے کو قریبی ہسپتال علاج کےلئے لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ہسپتال ذرائع نے کہا کہ دوبارہ طبیعت بگڑنے پر بچے کو ہولی فیملی ہسپتال لے جایا گیا۔اس حوالے سے ہسپتال سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 دسمبر کو بچہ جاں بحق ہوا، موت کی وجہ آوارہ کتے کا کاٹنا ہے۔