ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والا جج نوکری سے فا رغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والا ایڈیشنل سیشن جج نوکری سے برطرف کردیا ہے۔انکوائری کے بعد جج کی برطرفی کا حکم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دیا، جب کہ اس حوالے سے رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے دفاع میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کو نوکری سے برطرف کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر اعوان کا ریڈزون میں پیٹرول پمپ پر شہری کے ساتھ جھگڑاہوا تھا، ان کے خلاف مختلف الزامات کی بنا پر انکوائری پہلے سے زیر التواء تھی، جہانگیراعوان ریڈزون واقعہ میں مس کنڈکٹ کے مرتکب قرارپائے۔واضح رہے ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کے مابین گاڑی آگے بڑھانے کے معاملے پر تلخی کلامی ہوئی تھی۔