پریانکاا چوپڑا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کردی

Dec 08, 2020 | 08:57:AM
 پریانکاا چوپڑا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی معروف اداکارہ پریانکاا چوپڑا نے کسانوں کے جاری احتجاج کی حمایت کر دی اور اس مسئلے کےجلد از جلد حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے متنازعہ زرعی بل کو لیکر جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔انہوں نے پنجابی اسٹار دلجیت دوسنج کی ٹویٹ کو دوبارہ شیئر کیا ہے اور اس مسئلے کے فوری حل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 سماجی رابطے کی ویب سائٹ’  ٹویٹر  ‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ "ہمارے کسان ہندوستان کے غذائی سپاہی ہیں۔ان کے خدشات کو ختم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔