فردین خان سلم و سمارٹ ہو کر فلموں میں انٹری کیلئے تیار

Dec 08, 2020 | 09:54:AM
 فردین خان سلم و سمارٹ ہو کر فلموں میں انٹری کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کے معروف اداکار  فردین خان نے اپنا وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا  اور وہ اب بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری کے لئے تیار ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار فردین خان نے اپنا وزن کم کرکے تمام  مداحوں کو سرپرائز دے ڈالا، شوشل میڈیا پر فردین خان کی وزن کم کرنے کے بعد سلم اور سمارٹ تصاویر نے دھوم مچادی۔

فردین خان فلمساز مکیش چھابڑا کے آفس کے باہر  ایک بار پھر اسی روپ میں نظر آئے جس میں انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی اور اپنی شخصیت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا، فردین خان تصویر میں ایک دم جوان اور دبلے، پتلے نظر آرہے جب کہ ان کا  موٹا پیٹ بھی  ختم ہو گیا ہے۔

فلمساز مکیش چھابڑا اس حوالے سے کہا کہ فردین خان وزن کم کرنے کے بعد بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری دینے کے لئے تیار ہیں، ہم ان کے فلم میں کام کرنے کے لئے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں اور وزن کم کرنے کے بعد فردین بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار فردین خان نے فلم’’ نو انٹری، جنگل، پیار تونے کیا کیا ‘‘سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم طویل عرصے سے اداکار نے موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے الگ تھلگ ہو گئے تھے۔