عوامی طاقت کو کوئی نہیں روک سکتا،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13 دسمبر سے پہلے لاہور نے اپنا فیصلہ سنا دیا، عمران خان نے دیکھا ہوگا کہ کل کسی نے کرسی نہیں لگائی تھی۔حکومت کو اب سمجھ آگئی ہے کہ عوامی طاقت کو نہیں روک سکتے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پورا لاہور شہر باہر تھا۔ پورا پاکستان 13 دسمبر کو گھر جانے کا پیغام دے گا۔ انہوں نے کہا کرائے کے ترجمان کل رات سے نہیں سوئے، پی ڈی ایم جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے، کرائے کے ترجمان جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ہمیں مکا دکھانے والی فردوس عاشق کو عوام نے مکا دکھا دیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ گل جلسے توں ود کے استعفے تے آ گئی جے، عمران صاحب، لاہور میں جلسہ بھی ہوگا اور آپ کُرسی بھی چھوڑیں گے۔ شہباز گل کے بیان پر دعمل دیتے ہوئے عمران خان کو استعفی دے کر بارہ دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دے ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی غلط فہمی ہے، آپ کو اب سقوطِ کشمیر پر این آر او نہیں ملے گا۔