(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کی ریاست دُبئی میں ایک نوجوان گھر میں لگی آگ کے دوران گرل فرینڈ کی جان بچانے کی بجائے اپنی جان بچا کر باہر بھاگ گیا، لڑکی دھوئیں کے باعث دم گھٹنے اور جھلس جانے سے ہلاک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے دیہاتی علاقے لہباب میں واقع ایک گھر میں ایک نوجوان اپنی ایتھوپیائی محبوبہ کے ہمراہ شیشہ پینے کا شوق فرما رہا تھا کہ اس دوران کوئلے کے ایک ٹکڑے نے صوفے میں آگ سلگا دی۔ اس دوران ملزم خود تو باہر نکل گیا تاہم اس کی محبوبہ دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے اور جھلس جانے سے مر گئی۔
عدالت نے اس مقدمے میں نوجوان کو عمر قید کی سزا سُنا دی اور 2 لاکھ درہم محبوبہ کے لواحقین کو بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ اس کا موکل اپنی محبوبہ کے ساتھ ایک دیہاتی فارم ہاؤس میں موجود تھا۔ جہاں وہ شیشہ پی رہے تھے تاہم غلطی سے کوئلے کا ایک ٹکڑادروازے سے 2 میٹر دُور گر گیا، جن کی وجہ سے صوفوں میں آگ لگ گئی۔جس کو دیکھ کر میں نے اپنی جان بچانے کے لئے باہر بھاگنے کی کوشش کی۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے گرل فرینڈ کو بھی باہر نکالنے کی کوشش کی مگر وہ خوفزدہ تھی۔ اس لئے وہ اپنی جان بچانے کے لئے باہر نکل گیا ، مگرلڑکی جھلس کر جان گنوا بیٹھی۔ حادثے میں اسکا کوئی قصور نہیں۔ عدالت نے ملزم کی قید کی سزا معاف کر دی تاہم گرل فرینڈ کے گھر والوں کو دیت کی مد میں 2 لاکھ درہم کی ادائیگی کا حکم دیا ہے ۔