کورونا بے قابو،ایک روز میں ریکارڈ89 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا کی دوسری لہر۔۔ ڈھانے لگی قہر۔۔ پاکستان میں 5 ماہ بعد کورونا کے باعث سب سے زیادہ 89 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2885 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔
کورونا وائرس سے اموات:
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ 9 نومبر کو کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 7000 تھی جبکہ 8 دسمبر 2020 کو یہ تعداد بڑھ کر 8 ہزار 487 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 3 ہزار 218، سندھ میں 3 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 419، اسلام آباد میں 341، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا کیسز کے اعدادو شمار:
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 885 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 78، بلوچستان میں 17 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746، اسلام آباد میں 33 ہزار 61 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کے صحتیاب مریض اور ایکٹوکیسز:
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 58 لاکھ 27 ہزار 852 ہوگئی ہے۔مزید 13 ہزار 932 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویشناک ہے۔