’’معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں فروخت‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں نوسربازوں نے ایک تاجر کو بے وقوف بنا کرمعمولی بلب کو 9 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کےشہر بریلی میں ایک تاجر کو جعل سازی کے ذریعے معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں بیچنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تاجر نتیش ملہوترا کے قریبی دوست کو موبائل پر ایک کال موصول ہوئی جس میں اسے کراماتی بلب سے متعلق بتایا گیا کہ یہ آپ کے دن بدل دے گا کیونکہ بلب سونے اور دیگر قیمتی دھاتیں اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔
کورونا ک وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے پریشان تاجر نے جعلسازوں کی اس پیش کش پر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔نوسربازوں نے ملاقات کے دوران ایک خفیہ مقناطیس کے ذریعے مختلف کرتب دکھا کر تاجر کو متاثر کیا اوربلب 9 لاکھ روپے میں اس کے حوالے کرکے وہاں سے فوری رفوچکر ہو گئے۔تاجر کو کچھ عرصے کے بعد احساس ہوا کہ ان لوگوں نے اسے بے وقوف بنادیا ہے۔
بریلی پولیس کے مطابق مقامی تاجر نتیش ملہوترا کی درخواست پر کرائم برانچ نے تفتیش کی اور اس فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایک ملزم پہلے ہی فراڈ کے کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا، دوسرا ملزم ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ہوکر بری ہوچکا ہے جبکہ تیسرا ملزم بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔