بچوں کےبعد  شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازبھی اشتہاری

Dec 08, 2020 | 10:56:AM

Read more!

 (24نیوز) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

 احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس  سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نےاپوزیشن لیڈر  شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر ریمارکس دیئے کہ ایسے تو یہ کیس کبھی نہیں چلے گا، جرح کےلئے آخری موقع دے رہا ہوں۔جج جواد الحسن نے مزید ریمارکس دیئے کہ نصرت شہباز کو پیش ہونے کا موقع دیا گیا، اب وقت ختم ہوگیا ہے لہذا عدالت نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔بعدازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا کو نیب کے گواہوں پر جرح کے لئے دوبارہ طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران شہباز شریف نےروسٹرم پر آکر  اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی حکم کے باجود طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جس پر عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ بعدازاں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں