بچی تشدد کیس :گرفتار میاں بیوی بےگناہ نکلے ،کہانی میں نیا موڑ

Dec 08, 2020 | 11:16:AM
بچی تشدد کیس :گرفتار میاں بیوی بےگناہ نکلے ،کہانی میں نیا موڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد میں 10سالہ ملازمہ پر تشدد کیس کی کہانی میں نیا ٹوئسٹ آگیا ہے۔بچی کو سربازار تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں   گرفتار انا منیر اور اہلیہ ثمینہ رانا بے قصور نکلے۔

تفصٰیلات کے مطابق فیصل آباد میں دن دیہاڑے بچی پر تھپڑوں کی بارش کرنے والے اصل ملزمان کو بچانے کیلئے ساس رانا منیر اور ساس ثمینہ رانا نےخود  گرفتاری دی اور اعتراف جرم بھی کیا۔ بعدازاں تفتیش میں انکشاف ہوا کہ کمسن ملازمہ پر تشدداصل میں گرفتار ملزمان کے بیٹے فیصل اور ان کی اہلیہ نے کیا تھا۔

حقائق سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ کے مدعی چائلڈ پروٹیکیشن بیورو کی انتظامیہ سے اضافی بیان لیکر دو نامعلوم ملزمان کا اضافہ کردیا ہے۔ اصل ملزمان فیصل اور اس کی اہلیہ کی گرفتاری کیلئے کوششیں بھی شروع کردی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ رانا منیر نے بچی پر تشدد کا اعتراف کرکے اپنے داماد اور بیٹی کو بچانے کی کوشش کی  رانا منیر ضمانت پر رہا ہوچکے جبکہ انکی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔ مجسٹریٹ کی عدالت میں متاثرہ بچی اور اس پر تشدد کرنےوالے ملزمان کو کو آج پیش کیا جائے گا۔