عمران خان سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کئے،ذلفی بخاری

Dec 08, 2020 | 11:26:AM

(24نیوز)وزیر اعظم کے معاون  ذلفی بخاری نے کا کہنا ہے کہ عمران خان سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کئے، ان کارنر میٹنگوں سے حکومت نہیں جائے گی۔نواز شریف کو پاکستان لانے کے لئے برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق ذلفی بخاری نے سوہاوہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان لانے کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلسوں سے حکومت نہیں جاتی۔پی ڈی ایم کورونا میں لوگوں کی زندگیوں کا خیال رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے دس جلسوں کی فنڈنگ بھی کروں گا اور جلسے بھی کراؤں گا۔مہک وبا میں پی ڈی ایم کے جلسے لوگوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے ہر ممکن کو شش کریں گے۔

مزیدخبریں