پہاڑوں پر بارش اور برفباری جاری ،ٹرانسپورٹ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے پہاڑوں پر بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، بابوسر ٹاپ پر پارہ منفی 11 جبکہ بٹوگاہ ٹاپ پر منفی 9 ڈگری تک گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگاہ پربت میں بیس کیمپ پر درجہ حرارت منفی 19 ریکارڈ کیا گیا اور فیئری میڈاؤ میں منفی 10 ڈگری تک گر گیا۔ بٹوگاہ ٹاپ پر 44 انچ اور بابوسر ٹاپ پر 49 انچ تک برف پڑگئی۔بابوسر ٹاپ، نگاہ پربت، فیئری میڈاؤ اور بٹوگاہ ٹاپ سمیت دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران دیامر سمیت گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسکردو کے علاقے شگر، کھرمنگ اور گانچھے میں رات سے برفباری جاری ہے، رات سے اب تک میدانی علاقوں میں 2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، بالائی علاقوں میں 3 انچ برف پڑی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمے کے مطابق برفباری وقفے وقفے سے آئندہ 24گھنٹے جاری رہے گی۔ برفباری کے باعث بین الا اضلاعی ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، برفباری کے باعث کئی مقامات پر گاڑیاں پھنس گئیں، برفباری کے باعث روزمرہ معمولات بھی متاثر ہے۔