پارلیمانی نظام یک طرفہ نہیں چل سکتا,خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام یک طرفہ نہیں چل سکتا۔ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں اقتدار کی نہیں۔ آج پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے جس میں دیکھا جائے گا 13 دسمبر کے بعد کیا کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل این جی ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا پچھلا کیس 9 سال چلا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات پیچھے رہ گئی ہیں، پٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے، حکومت کی ناکامی ہے، معیشت برباد ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی خود کو قرنطینہ کرنے کے باعث عدم پیشی پر 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔ دورانِ سماعت شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے تاہم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ قرنطینہ میں ہونے پر پیش نہ ہوئے۔
معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی والدہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے بعد بیرسٹر ظفر اللّٰہ خود بھی قرنطینہ میں ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔