تمباکونوشی چھوڑدو۔سرکاری نوکری ملے گی

Dec 08, 2020 | 12:50:PM
تمباکونوشی چھوڑدو۔سرکاری نوکری ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں سرکاری نوکری کے خواہش مند افراد کے لئے  ایک منفرد شرط رکھی گئی ہے جس پر پورا اترنے والے ہی سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  جھاڑکھنڈ میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے شرط رکھی گئی ہے کہ انہیں اپنی زندگی سے تمباکو نوشی اور تمباکو والی اشیا  کے استعمال کو  مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔ریاستی حکومت کے مطابق نوجوان اس وقت ہی سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے جب وہ آفس اور آفس کے باہر بھی تمباکو نوشی نہیں کریں گے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے یہ قانون آئندہ سال ماہ اپریل سے لاگو ہو جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد لوگوں کو تمباکو نوشی اور تمباکو والی اشیا  کے استعمال سے چھٹکارا دلانا ہے کیونکہ ہر سال اسی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

اس قانون کے تحت اب جھاڑکھنڈ میں اسی نوجوان کو سرکاری نوکری ملے گی جو ایک حلف نامہ جمع کرائے گا جس میں یہ لکھا ہو گا کہ وہ آفس اور آفس سے باہر بھی تمباکو نوشی اور تمباکو والی اشیا کا استعمال نہیں کرے گا۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا - ایشیا - مقبول ترین
ٹیگز: