قومی کرکٹ ٹیم کی آئسولیشن ختم ، کوئنز ٹاؤن میں کل پریکٹس

Dec 08, 2020 | 13:02:PM

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کے دورہ پر موجود  قومی کرکٹ ٹیم کی آئسولیشن ختم ہوگئی ہے۔ سکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ سکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ میں لمبی مدت کی مینجڈ آئسولیشن کے خاتمے کے بعد مقامی ہوٹل پہنچے جہاں سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔ سکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گاجبکہ دوسرا رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن میں موجود سکواڈ کو جوائن کرے گا۔کوئنز ٹاؤن میں قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستانی آفیشل سکواڈعلیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کے کپتان بابر اعظم جب کہ نائب کپتان شادان خان ہوں گے، ٹی 20 ٹیم میں کی قیادت بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔کوئنز ٹاؤن میں ٹی20 اورٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہوگی۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم کا آخری ہیلتھ چیک اپ ابھی ہونا باقی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیاں بحال رکھنےمیں پاکستانی کھلاڑیوں کاکردار اہم ہے۔نیوزی لینڈ کے قوانین نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔ آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد سب کچھ پس پشت رہ جائے گا۔

 دوسری جانب نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4روزہ میچ کیلئے16رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر ہوں گے۔عمران بٹ، امام الحق، ذیشان ملک، شان مسعود، عابد علی، اظہرعلی، یاسرشاہ، سہیل خان، عماد بٹ، حارث سہیل، فوادعالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ دانش عزیز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

 
 

مزیدخبریں