پولیس کی وردی میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنیوالا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گوجرانوالہ میں پولیس کی وردی پہن کر منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے رضاکاروں کے گروہ کو سپشل آپریشنز سیل نے گرفتار کر لیا، گرفتار رضا کاروں نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے ہونے والی ڈیلنگ کے حوالے سے تھانیداروں کے پول کھول کر رکھ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں عرصہ دراز سے متعدد انسپکٹر اور سب انسپکٹر اپنے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بجائے رضا کار رکھتے آ رہے ہیں جو تھانوں میں منشیات فروشوں سمیت ہر طرح کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ڈیلنگ کرتے ہیں۔ سپیشل آپریشنز سیل نے رضا کاروں کے ایک ایسے ہی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار رضا کاروں میں سے کوئی تھانیدار بنا تھا تو کوئی ہیڈ کانسٹیبل، دوسری طرف رضاکاروں نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے تھانیداروں کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔
گرفتار رضا کار بابر اور بلاول وغیرہ کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے حوالے سے گوجرانوالہ کے نامور تھانیداروں کے نام سامنے آ رہے ہیں جس سے محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے، دوسری طرف پولیس حکام نے بڑے پیمانے پر انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔