" 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار"

Dec 08, 2020 | 13:31:PM

(24نیوز)سانگھڑمیں 7 سالہ بچی سے  زیادتی کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بچوں سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سانگھڑ کے نواحی گاؤں جمڑاؤ تین میں پیش آیا جہاں  پڑوسی 7 سالہ بچی کو بہلا کر قریبی ویران جگہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ بچی کے رونے اور شور مچانے پر لوگ پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔ 

 پولیس کاکہنا ہےکہ بعد ازاں بچی کی جانب سے شناخت بتانے پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم عبدالکریم خاصخیلی کو گرفتار کرلیاجس نے پولیس کے سامنےاعتراف جرم بھی کرلیا۔

پولیس کے مطابق کھڈرو تھانے میں ملزم کے خلاف کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں