مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عدالت عالیہ لاہور نے حکومت کی جانب سے مسودہ قانون کی منظوری کی کاپی پیش کرنے پر مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے سے متعلق درخواست نمٹا دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے قانون کے مسودے کی منظوری کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ مجوزہ مسودے پر پندرہ دن کے اندر اندر عوامی اعتراض لئے جائیں اور تمام قواعد و ضوابط مکمل کرکے اسے ایک ماہ میں اسمبلی میں پیش کر کے قانون بنایا جائے.
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر یہ قانون پہلے بنا ہوتا تو اس طرح کے کرونا کا پھیلائو بننے والے جلسے جلوس نہ ہوتے ۔