(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانا شروع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف کھوکھر نے قیادت کو استعفے جمع کرادیئے جبکہ سرگودھا سے ایم این اے رانا منور غوث نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دے دیاہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ بصیر پور سے ایم پی اے افتخار چھچھر نے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ ایم این اے اور ایم پی اے نے استعفے بھیجنا شروع کردیئے ہیں البتہ پارٹی کی جانب سے ابھی استعفے طلب نہیں کئے گئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے بعد جے یوآئی نے بھی استعفے جمع کروادیئے۔ جے یوآئی کے ارکان قومی اسمبلی وسینٹ نے استعفے مولانا فضل الرحمان کوجمع کروادیئے جے یوآئی کے 14 ارکان قومی اسمبلی اور4 سینیٹرزنے استعفے جمع کروائے بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یوآئی ف ارکان کو استعفی تیار رکھنے کی ہدایت کردی گئی، ذرائع پی ڈی ایم کے اجلاس میں تمام پارٹیاں استعفوں سےمتعلق رپورٹ جمع کروائیں گی۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس آج کو ہوگا جس میں اہم فیصلےکئے جائیں گے جبکہ اپوزیشن رہنما متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا آپش بھی زیر غور ہے، کہا جارہا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اہم اعلان کیا جاسکتا ہے۔