بہن بھائیوں سے برتاؤ، مہوش حیات کی دلچسپ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فلم اور ڈراموں کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی اپنے بہن بھائیوں سے کافی دوستی ہے، انکی اپنے بہن اور بھائیوں کےساتھ برتاؤ کے حوالے دلچسپ ویڈیو وائرل ہو ئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کی اپنے بہن بھائیوں سے کافی دوستی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی فیملی کی دلچسپ ویڈیوز شیئرکرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں مہوش نے انسٹا پراپنی بڑی بہن افیشن حیات کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں پُرلطف اندازمیں یہ بتا رہی ہیں کہ گھرمیں بہن بھائی ایک دوسرے کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کے پس منظرمیں مقبول انگریزی گانے کے ساتھ لڑائی کے اسٹیپس دکھانے والی مہوش نے فالورزکیلئے ایک پیغام بھی دیا۔تمغہ امتیازحاصل کرنے والی اداکارہ نے کیپشن میں اپنے فالوورز کو یہ مشورہ بھی دیا کہ ’برائے مہربانی اسے گھر پر مت آزمائیں‘۔
یاد درہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پرمہوش حیات کا انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تھا جس کے بعد مختلف ویب سائٹس نے خبر شائع کی کہ اداکارہ کا کہنا تھا انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ بعد میں مہوش حیات نےٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کس سے شادی کرنی ہے ، یہ میرا نجی معاملہ ہے اور جب شادی کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا لہذامیرے رشتے جوڑنا بند کریں اور سکون سے بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال پرانے انٹرویو سے سیاق سباق سے ہٹ کر غیر ضروری ہیڈ لائنز نکالی گئیں۔