کراچی اور لاہور کی فضائیں آلودہ،سانس لینا دشوار

Dec 08, 2020 | 15:03:PM

(24نیوز)کراچی کی فضاایک بار پھر انتہائی آلودگی کا شکار،ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 319 ہوگئی۔لاہور میں 257پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔

دنیابھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل پاکستان کے دو بڑےشہرکراچی اور لاہور کی فضائیں ایک بار پھر مضرصحت سطح پر پہنچ گئیں۔پیرکی رات کراچی اور لاہور کی فضاؤں میں آلودہ زراعت کی تعداد  میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ائیرکوالٹی انڈیکس  کے اعدادو شمار کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار319 اور لاہور میں 257 ریکارڈ کی گئی۔فضائی آلودگی حساس صحت کے حامل افراد کے لیے مضر صحت ہے۔ 

شہرقائد میں آنے والے چند دنوں میں فضاء میں مزید آلودگی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ شہروں میں بھارت کے شہر دہلی اور کلکتہ بھی شامل ہیں۔یوایس ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے اعتبار سے151سے200درجے تک آلودگی مضر صحت ہے ،   201سے 300درجے تک انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سےزائدکا فگر خطرناک آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔سردیوں میں ہوائیں گرمی کے مقابلے میں بڑی حد تک بھاری ہوجاتی ہیں،جس سے فضا میں  موجود مختلف زہریلے ذرات نیچے کی جانب منتقلی کا عمل شروع کردیتے ہیں اور فضائیں آلودہ ہوجاتی ہیں۔ایسیصورتحال میں سازگار ماحول بارش سے مشروط ہوجاتاہےکیونکہ بارش کے بعد آلودگی کا سبب بننے والے ذرات ختم ہوجاتے ہیں اور فضائیں نکھر جاتی ہیں ۔

مزیدخبریں