روپے کی پسپائی ،ڈالر پھر تگڑا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مسلسل کاروباری دودن کے دوران امریکی کرنسی 15 پیسے مہنگی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 15 پیسے مہنگی ہو گئی اور قیمت 160 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 160 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔