استعفے مولانا کو د ئیے جا ئیں، نواز شریف کاپی ڈی ایم اجلاس سے ویڈیو لنک خطا ب

Dec 08, 2020 | 18:41:PM
 استعفے مولانا کو د ئیے جا ئیں، نواز شریف کاپی ڈی ایم اجلاس سے ویڈیو لنک خطا ب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف کا ویڈیو لنک سے خطاب،سابق وز یر اعظم نے اپوزیشن ارکان کے استعفے فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کر دی ۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم رہنمائوں کے اہم اجلاس میں کورونا سے صحت یاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک سابق وزیراعظم نواز شریف نے تجویز پیش کی پی ڈی ایم کے تمام ارکان اسمبلی اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرادیں جسے وہ لانگ مارچ کے خاتمے پر اسپیکر کو پیش کر دیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ تمام جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کی تجویز کی حمایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 20 ستمبر کو ہونے والی اے پی سی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک گیر احتجاج اور جلسوں کے بعد جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائےگا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ ہو نے کا امکان ہے ۔