نیو مسلم ٹائون سمیت لاہو ر کے کئی علا قو ں میں لا ک ڈا ﺅن شروع

Dec 08, 2020 | 18:54:PM

 (24 نیوز )کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لئے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔لاہور کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ان میں نیو مسلم ٹائون، وحدت کالونی، گلشن اقبال، اقبال ٹائون، گلشن راوی، شیراکوٹ، نواں کوٹ، سمن آباد اور ملت پارک کے علاقے شامل ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق انتظامیہ نے شہریوں سے لاک ڈائون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیاہے۔یا د رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں صورتحال سب سے زیادہ خراب، جہاں پر 21.80 فیصد پازیٹو کیسز کی شرح ہے۔ سندھ میں 13.87 فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میرپور میں مثبت کیسز کی شرح 18.31 فیصد، مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 9.77 فیصد، بلوچستان میں 8.68 فیصد، جی بی میں 2.78 فیصد، اسلام آباد میں 4.88 فیصد، کے پی میں 9.67 فیصد ہے۔

مزیدخبریں