فرانس سے تعلقات ختم کرنیکا معاملہ مسلم امہ کی مشاورت سے کرینگے ،پاکستان

Dec 08, 2020 | 19:14:PM
فرانس سے تعلقات ختم کرنیکا معاملہ مسلم امہ کی مشاورت سے کرینگے ،پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران کافرانس سے تعلقات ختم کرنیکامعاملہ مسلمہ امت کی مشاورت کا اعلان ۔جلد او آئی سی ممالک سے رابطہ کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے بھی رکھا جائیگا۔اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلامی ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا جو او آئی سی ممالک سے رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔
یاد رہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر بحث لانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے عملدرآمد رپورٹ کل طلب کررکھی ہے۔