ہم نہ ہوں گے کو ئی ہم سا ہو گا۔۔۔ ناصر کاظمی کا آج 95 واں یوم پیدائش

Dec 08, 2020 | 19:22:PM

(24 نیوز )شاعر ناصر کاظمی کا آج 95 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔8 دسمبر 1925 کو امبالہ میں پیدا ہونے والے سید ناصر کاظمی ایک شاعر کا دل لے کر اس دنیا میں آئے تھے، ان کے تخلیقی سفرکی ابتدا زمانہ طالب علمی کے دوران ہی ہوگئی تھی۔
تفصیلا ت کے مطا بق وہ شاعری کے ساتھ صحافت اور ریڈیو پاکستان سے بھی منسلک رہے۔ قیام پاکستان کے دوران ہونے والے فسادات اور سقوط ڈھاکا نے ان کی حساس طبیعت پر گہرے اثرات مرتب کئے جو ان کے اشعار میں بخوبی نظر آتے ہیں۔ناصر کاظمی نے غزل میں چھوٹی بحر کی شاعری کی روایت کو پروان چڑھایا، ان کی شاعری میں شدت اور کرختگی نہیں بلکہ احساس کی ایک دھیمی جھلک ہے جو روح میں اترتی محسوس ہوتی ہے۔ناصر نے جو دکھ بیان کیے ہیں وہ سارے دکھ ہمارے جدید دور کے دکھ ہی ہیں، ناصر نے استعارے لفظیات کے پیمانے عشقیہ رکھے لیکن اس کے باطن میں اسے ہم آسانی سے محسوس کرسکتے ہیں۔ ناصر کاظمی 1972 میں معدے کے کینسر میں مبتلا ہوکر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

مزیدخبریں