(24 نیوز ) ارجنٹائن کے ایک سینیٹر نے کانگریس میں بل پیش کیا ہے، جس میں عظیم فٹبالر کی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے ان کی تصویر کو کرنسی نوٹوں پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ اپنی موت سے چند روز قبل ہی میرا ڈونا نے اپنے دماغ کی سرجری کروائی تھی اور خود منشیات کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ری ہیپ سینٹر چلے گئے تھے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سینیٹر نوما ڈرانگو نے اپنے بل میں کہا ہے کہ کرنسی نوٹ پر ایک جانب میراڈونا کی تصویر اور دوسری جانب فٹبال کی تاریخ کے یادگار ترین گول ’ہینڈ آف گاڈ‘ کی تصویر لگانے کی تجویز دی۔ واضح رہے کہ 1986 کے فیفا ورلڈکپ میں میراڈونا نے انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں ہینڈ آف گاڈ اور صدی کا بہترین گول بھی بنایا تھا۔ اس عالمی کپ میں جرمنی کو فائنل میں شکست دے کر ارجنٹائن دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بھی بن گیا تھا۔
عظیم فٹبا لر میرا ڈونا کی تصویر کرنسی نوٹو ں پر آنے کا امکان
Dec 08, 2020 | 19:32:PM