مہنگائی،بے روزگاری حکومتی ٹریڈ مارکس ہیں،سر اج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سینیٹر سراج الحق نے حکمرانوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تبدیلی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے ہیں۔ کشمیر پر پسپائی، معیشت کی بربادی تک حکمرانوں نے ناقص کارکردگی کی ہر مثال قائم کی۔ وزیراعظم بلند وبانگ دعوے کریں یا دھمکیاں دیں، عوام ان کی کارکردگی کو جان چکے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے حاصل کیا گیا لیکن 73 سالوں میں جمہوری اور مارشل لاز کے ادوار میں اسلامی پاکستان کے لیے کسی نے کوشش نہیں کی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ظالم اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے۔جماعت اسلامی 25 دسمبر کو گوجرانوالہ میں بھرپور جلسہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اور سابق حکمرانوں نے عوام کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے تحفے دیے۔ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سودی معیشت کے تحفے ہیں۔