پی ڈی ایم اجلاس میں نوازشریف کے کس فقرے پر قہقہہ لگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوا جس میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے آصف علی زرداری کو بختاور کی منگنی پر مبارکباد دی، آصف زرداری اور نوازشریف نے اسلام آباد کے موسم کا احوال پو چھا۔
اس موقع پر آصف زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا میاں صاحب کمرے میں بھی ماسک پہنا ہوا ہے'۔اس پر نواز شریف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ماسک فیشن میں پہنا ہے، نوازشریف کے اس جواب پر پی ڈی ایم کے شرکاءکے قہقہوں سے کمرہ گونج اٹھا۔