ایرا نی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبر،حقا ئق سا منے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران نے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔فارس نیوز ایجنسی کے توسط سے ایک خبر جاری ہوئی ہے جس میں خامنہ ای کے دفتری اہلکار مہدی فضائلی نے اپنی ٹویٹ میں وفات کی خبر کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق روسی اخبار اسپوتنک نے فارس نیوز ایجنسی کے توسط سے ایک خبر جاری کی ہے جس میں خامنہ ای کے دفتری اہلکار مہدی فضائلی نے اپنی ٹویٹ میں وفات کی خبر کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔
به کوریِ چشم دشمنان و به فضل الهی و با دعای خیر ارادتمندان، حضرت آقا سلامت و با نشاط به انجام برنامههای خود طبق روال مشغول هستند.#خامنئي#AyatollahAliKhamenei pic.twitter.com/0ZxHIzNRYA
— مهدی فضائلی (@m_fazaeli) December 7, 2020
واضح رہے کہ ایک ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ علی خامنہ ای کی طبیعت بگڑ چکی ہے اور انہوں نے اپنے صاحبزادے کو یہ ذمے داری سونپی ہے جبکہ بعض مقامات پر ان کی وفات سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔