لاہور، 300 سے زائد غیر رجسٹرڈ سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہورمیں اب ہرسکول رجسٹرڈہوگا۔لاہور ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نے غیررجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق کریک ڈائون کے ابتدائی مرحلے میں ساڑھے تین سو سے زائد غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔شوکاز نوٹس کے مطابق 2018 پرائیویٹ ایجوکیشنل آرڈیننس کی شق نمبر تین کے مطابق غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو تین لاکھ سے 40 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے۔
اس حوالے سے لاہور کی بڑی بڑی سکول چینز سے 15 دسمبر 2020 کو سی ای او ایجوکیشن کے سامنے جواب طلب کیا گیا ہے۔جن سکولوں کوشو کاز جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں لاہور کے بڑے بڑےسکول بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اے بی اورسی کیٹیگری کے تمام سکولوں کے سربراہان کو سی ای او ایجوکیشن کے سامنے جواب داخل کروانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔