(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ارکان نے کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ کابینہ نے فرانس کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر مسلم ممالک سے مشاورت کا ٹاسک وزیر خارجہ کو سونپ دیا۔اجلاس میں کورونا وبا کی نئی لہر کے بعد مریضوں کی شرح میں اضافہ اور اموات پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے لاپتا افراد کا معاملہ اٹھایا تو وزیراعظم نے ایم کیو ایم کارکن کی لاش ملنے کے حوالے سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔ایم کیو ایم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں نہ بلانے کا شکوہ کیا تو وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کو آئندہ اجلاس میں بلایا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا اپوزیشن کے جلسوں پر اظہار تشویش
Dec 08, 2020 | 21:35:PM