امریکی سیاہ فام اہم عہدے کیلئے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لائیڈ آسٹن اوباما کے پہلے دور اقتدار میں عراق میں اتحادی فوج سربراہ ریٹائرڈ فوجی جنرل لائیڈ آسٹن کو وزیر دفاع کے عہدے کے لیے نامزدکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اگر لائیڈ آسٹن کی تقرری ہوجاتی ہے تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام وزیر دفاع ہوں گے۔41 سال تک امریکی فوج میں خدمات سرانجام دینے والے لائیڈ آسٹن اوباما کے پہلے دور اقتدار میں عراق میں اتحادی فوج کے سربراہ تھے اور اس وقت بائیڈن امریکا کے نائب صدر تھے۔
یاد رہے کہ بائیڈن نے اپنی کابینہ میں امریکا میں آباد تمام برادریوں کو نمائندگی دینے کا وعدہ کیا ہے اور ان کے اس فیصلے کو بھی اسی سمت ایک قدم قرار دیا جارہا ہے۔توقع کی جارہی تھی کہ اس بار وزیر دفاع کا عہدہ پیٹاگون کی سینئراہلکار مشل فلورنی سنبھالیں گی، اگر ایسا ہوتا تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوتیں، ان کے علاوہ پینٹاگون کے سابق مشیر اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سابق وزیر جے جانسن کا نام بھی ممکنہ وزیر دفاع کے طور پر لیا جارہا تھا تاہم لائیڈ آسٹن دونوں پر بازی لے گئے۔
لائیڈ آسٹن 2012 میں امریکا کے پہلے سیاہ فام نائب فوجی سربراہ کے عہدے پر بھی فائز ہوئے اور بعدازاں انہیں امریکی سینٹرل کمانڈ کی ذمہ داری بھی سونپی گئی اور عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ ان کی قیادت میں لڑی گئی تھی۔