کالعدم مذہبی تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار،علما کے قتل کا اعتراف!

Dec 08, 2020 | 22:35:PM

(24 نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کالعدم مذہبی تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اعلامیہ کے مطابق خفیہ اطلاع پر کورنگی میں کارروائی کی گئی جس میں کالعدم مذہبی تنظیم کے2 کارندے گرفتارکر لئے ، گرفتار ملزمان میں کرار حسین عرف پٹھان اور کامران حیدر عرف کامی شامل ہیں۔
ملزموں نے مفتی نظام الدین شامزئی، مفتی یوسف لدھیانوی سمیت کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزموں سے اسلحہ اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ ملزموں نے 2007 سے 2013 تک مذہبی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا۔
 ملزم کرار نے آغا حسن کے حکم پر شاہ فیصل میں مدثر نامی شخص کو قتل کیا، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر محبوب اور ڈیفنس میں عیسیٰ نامی شہری کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
ملزم کامران حیدر نے 2007 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے کارکن، 2018 کے آغاز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاری کو گلشن اقبال میں قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
ملزم نے دوران تفتیش مفتی یوسف لدھیانوی ، مفتی نظام الدین شامزئی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے علاوہ قتل کی دیگر ی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم پڑوسی ملک سے تربیت یافتہ ہیں۔

مزیدخبریں