پیپلزپارٹی کی طرف سے بھی پہلا استعفیٰ آ گیا

Dec 08, 2020 | 22:49:PM
پیپلزپارٹی کی طرف سے بھی پہلا استعفیٰ آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 ملیر کراچی سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے استعفیٰ بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردیا۔
آغا رفیع اللہ کا کہنا ہے کہ قیادت کے حکم پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں، جمہوریت کی بحالی اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی جدوجہد میں شریک ہونے پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔