(24 نیوز )بدھ کو بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود،کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ مو سمیا ت کا کہنا ہے کہ اس کے سا تھ ساتھ تیز ہوا ئیں بھی چلیں گی ۔پنجاب کے بعض علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش ہوئی۔ بالاکوٹ 20، پٹن 16، دیر اپر 15، مالم جبہ 12، چراٹ، کاکول 09، چترال، میر کھانی 06، کالام، پارا چنار، بنوں 05، تخت بائی 04، سیدو شریف، دروش 03، ڈ?رہ اسماع?ل خان 02، پشاور 01، مظفر ا?باد 19، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 12، کوٹلی 07، مری 14، جہلم 09، اٹک، منگلہ 07، راولپنڈی 05، چکوال، منڈی بہاءالدین 04، اسلام آباد 03، بھکر، نورپورتھل 02، گجرات 01، سکردو 08، استور 07، بونجی 02، کوئٹہ 06، ڑوب 05، قلات 04 اور دالبندین میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ مالم جبہ 04، سکردو 02، کالام میں 02 اور استور میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ، پارا چنار منفی 4 0، گوپس منفی 03، کالام، بگروٹ منفی 02 اور مالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گرم کپڑے نکا ل لیں ،بارشوں کی پیشنگو ئی
Dec 08, 2020 | 23:13:PM