کراچی میں دھند کے ڈیرے،حد نگاہ میں کمی!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں دھند کےساتھ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ دیکھاجارہاہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوامیں غیرصحت بخش ذرات کی تعدادبڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے سے شہر میں حدنگاہ میں کمی آگئی اور کم سے کم حدنگاہ 1500 میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ دن بھر شہر میں دھند چھائی رہی ۔شہر میں دھند کے باعث سڑک پر مسافروں کو بھی دشورایوں کا سامنا رہا۔
دھند کےساتھ ہی کراچی کی فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ہوگیا ۔ائیر کالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر کی ہوا میں غیر معیاری رزات کی 350 سے تجاوز کرگئی جس سے انسانی صحت متاثر ہونے کے خدشات ہیں ۔دوسری جانب دھند اور فضائی آلودگی کے باعث شہری گلے اور سانس کی بیماریوں میں بھی مبتلا رہے ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری گھر سے باہر نکلتے وقت اپنا منہ ڈھانپ کر رکھیں۔ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ ہلکی بارش سے ماحول صاف ہو سکتاہے۔