(ما نیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے دودھ ،دہی 15 روپے تک مہنگا کردیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے نئے نرخنامے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ جبکہ ایک بار پھر متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دال چنا 5 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے، دال مسور 15 روپے فی کلوگرام تک مہنگی کر دی، دال ماش 20 روپے تک مہنگی کردی گئی، دال مونگ 15 روپے فی کلوگرام تک مہنگی کر دی گئی، چنے 10 سے 15 روپے تک مہنگے کردیئے گئے، بیسن 10 روپے فی کلوگرام تک مہنگا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ ۔۔حکو مت کا ہر ماہ پٹرولیم لیوی میں 4 روپے95پیسے بڑھانے کا اعلان
متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
یا د رہے کہ گزشتہ سال بھی نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی 10 اور نان 15 روپے کا کر دیا تھا۔جس کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ بے حد متاثرہواتھا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی اصل کہانی