میرے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں، شکریہ۔مریم نواز کی میڈیا سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے قبل عوام اور میڈیا سے اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ’میرے بیٹے کی شادی ایک نجی اور خاندانی معاملہ ہے لہٰذا میں بھی تمام ماؤں کی طرح، سیاسی تبصروں کے بغیر اپنے بیٹے کی خوشی منانے کی مستحق ہوں۔‘
مریم نواز نے کہا کہ ’میں میڈیا اور باقی سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کررہی ہوں کہ وہ میرے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں، شکریہ۔‘
My son’s wedding is a private,family affair. I,like all mothers,deserve a chance to celebrate the occasion without attracting political commentary. I humbly request media and everyone else to respect the family’s right to privacy. Thank you ????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 7, 2021
واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اُن کا ولیمہ ہوگا،جنید صفدر کی شادی سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور تصویریں آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا جبکہ شادی کی باقاعدہ تقریبات پاکستان میں طے ہونا پائی ہیں جن میں رُخصتی اور ولیمہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ، دہی، دالوں کے بعدروٹی اور نان کی قیمتیں بھی بڑھانے کا فیصلہ