ڈھاکہ ٹیسٹ۔ 16مواقع ایسے تھے کہ پاکستان وکٹ حاصل کرسکتا تھا مگر ۔۔۔۔

Dec 08, 2021 | 09:24:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے کئی مواقع ضائع کر دئیے اس کے باوجود بنگلا دیش کو 7 وکٹ پر 76 رنز تک محدود کیا۔

تفصیلات کے مطابق بارش زدہ میچ کے چوتھے روز کم روشنی کی وجہ سے پیسرز کو آزمایا نہیں جا سکتا تھا، شاہین شاہ آفریدی نے ایک اوور کرایا، اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے 25 اوورز کیے۔اس دوران 16مواقع ایسے تھے کہ پاکستان وکٹ حاصل کرسکتا تھا مگر ایک کیچ ڈراپ ہوا، ایک بار کیچ ہوا تو نوبال ہوگئی۔

خیال رہے4بار قریبی فیلڈرز گیند قابو نہ کرسکے،2 ایل بی ڈبلیو ہوسکتے تھے،ایک رن آؤٹ کا یقینی موقع بھی ضائع ہوا، اگر ان میں سے چند کوششیں بھی کامیاب ہوجاتیں تو شاید بنگلا دیش کی دوسری اننگز بھی اختتام کی جانب بڑھ رہی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارت اور نیوزی لینڈ کے دوسر ے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ آگیا

مزیدخبریں