(24نیوز) ڈی پی او سیالکوٹ نے فیکٹری میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کے حوالے سے کہا کہ پریانتھا کمارا کیس میں فیکٹری ورکرز کو کس نے اکسایا اور پھر اکٹھا کیا، ملزم کا پتا چل گیا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پریانتھا کمارا کی ہجوم کے ہاتھوں موت کے معاملے میں صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایااور ہجوم کو اکٹھا کیا۔ فیکٹری کے اسٹچنگ یونٹ کے اسٹیچر صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پریانتھا کےخلاف ہجوم کو اکٹھا کرنے میں وہ ملوث ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ واقعے سے پہلے پریانتھا نے اسٹیچنگ ہال کا دورہ کیا تھا، تصویر میں صبور بٹ اور پریانتھا کو واضع دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ بھی کہا کہ ملزم صبور بٹ ریمانڈ پر ہے، اس سے تفتیش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ۔۔ لاش کی بےحرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار