پاکستان کے بدعنوان اداروں میں پولیس سرفہرست۔۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل 

Dec 08, 2021 | 10:44:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے کرائے گئے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2021 کے مطابق ملک میں پولیس کرپٹ ترین ادارہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سروے کے مطابق عوام کی ایک بڑی اکثریت حکومت کی خود احتسابی کے معاملے پر مطمئن نہیں ۔ سب سے زیادہ کرپٹ ترین ادارہ پولیس  جبکہ عدلیہ کا دوسرا نمبر ہے۔ ٹینڈر اور ٹھیکے دینے کا شعبہ تیسرا کرپٹ ترین شعبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دودھ، دہی، دالوں کے بعدروٹی اور نان کی قیمتیں بھی بڑھانے کا فیصلہ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں صحت چوتھے، لینڈ ایڈمنسٹریشن پانچویں اورلوکل گورنمنٹ کرپشن میں چھٹے نمبر پر رہے ۔ تعلیم ساتویں، ٹیکسیشن آٹھویں اور این جی اوز بدعنوانی میں نویں نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 51.9فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ کمزور احتساب بدعنوانی کی وجہ ہے۔ 29.3فیصد لوگوں کی رائے کے مطابق کرپشن کی وجہ طاقتور لوگوں کا لالچ ہے۔18.8فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ بدعنوانی کی بڑی وجہ ہے، جبکہ 85.6فیصد شہریوں نے وفاقی حکومت کی خود احتسابی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں میں کرایا ۔

یہ بھی پڑھیں:مجھ سے وہ چند لوگ مطمئن نہیں جن کے خلاف کیسز ہیں۔۔چئیرمین نیب

مزیدخبریں