ملزموں کو سزا نہیں دے سکتے تو ریاست مدینہ کا نام لینا بند کردیں۔ بشریٰ انصاری وزیر اعظم  پر برس پڑیں

Dec 08, 2021 | 10:47:AM

 (24 نیوز) پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ملک میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انصاف کریں ورنہ ریاست مدینہ کا نام نہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں  کہا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، اس پر ہم سب بہت شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں 10 سے 12 سال پہلے بھی 2 بھائیوں کو قتل کیا گیا تھا، ان کی لاشیں گھسیٹنے والوں میں ایک 11 سال کا بچہ بھی تھا، آج وہ بچہ ایک ہجوم کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک پر ایک بار پھر پابندی۔۔نجم سیٹھی کی چڑیا نے اندر کی خبر دے دی

آپ کوئی بھی بہانہ کریں لیکن انہیں لوگوں کو قتل کرنے کا حق حاصل ہوگیا ہے کیونکہ انہیں ان کے جرم کی سزا نہیں ملتی۔

 اداکارہ نے کہا کہ موٹر وے پر زیادتی کے مجرم گرفتار کرلئے گئے، وہ اس وقت جیل میں ہیں اور آرام سے کھاتے پیتے ہیں، جب تک ہم انہیں بھرے مجمع میں وہ سزائیں نہیں دیں گے جن سے ان کی روح تک کانپ جائیں تب تک یہ سب نہیں رکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ایسا کب ہوگا جب ہم نور مقدم کو انصاف ملتا ہوا دیکھیں گے۔ 

بشریٰ انصاری نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کرتی ہوں کہ بس انصاف کریں، ریاست مدینہ کا نام لینے سے ہی کام نہیں چلے گا، کچھ کرکے دکھانا ہوگا، آپ وہ تبدیلی دکھا دیجیے جس کا ہم سے وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف وزیراعظم کا دو ٹوک پیغام

مزیدخبریں