پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر کا استعفیٰ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد استعفیٰ قائم مقام گورنر پنجاب کو بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر برائے خوراک عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بھیجا گیا تھا جہاں گورنر نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: بے روز گار افراد کیلئے خوشخبری
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر صوبائی خوراک علیم خان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران بطور وزیرِ خوراک و سینئر وزیرِ پنجاب اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا ،اس سے پہلے علیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کو وزارت سے استعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے اعتماد میں لیا تھا۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا تھا کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا ان کے لیے مشکل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان عدالت میں پیش
پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ منظور ہونے پرکہا کہ وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات کو غور سے سنا اور مجھے مستعفی ہونے کی اجازت دی۔