(24نیوز) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں۔ لیڈر گانا بھی گاتا ہےاور ترانے بھی پڑھتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بیٹے کی شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار شامل ہوں گے۔ شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔ایک سو ال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں،آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں۔ بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں:میرے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں، شکریہ۔مریم نواز کی میڈیا سے اپیل
کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا ہے وہ بھی کروں گا۔دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے۔ ہمارے گھر سکون ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا۔ن لیگ والوں کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات کا جواب دیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ، ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت