کم عمر ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ خیر سگالی سفیر مقرر

Dec 08, 2021 | 12:49:PM

 (24 نیوز) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کم عمر پاکستانی ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

 نوجوان ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے ملاقات کی جس میں ٹینس کے فروغ اور ترقی کے بارے میں بات چیت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ میکائیل علی بیگ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کا خیر سگالی سفیر مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میکائیل علی بیگ پاکستان کے کم عمرٹینس سٹار ہیں، انہوں نے کم عمری میں ہی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، 12سال کی عمر میں عالمی ٹائیٹلز جیت لئے ہیں، میکائیل علی بیگ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پاکستان کوان پر فخر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بے روز گار افراد کیلئے خوشخبری۔۔بھرتیاں کھل گئیں
 صوبائی وزیر کھیل نے کہاکہ میکائیل علی بیگ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہیں، ٹینس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں، ٹینس کی چیمپئن شپ بھی کرائی ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے میکائیل علی بیگ کو  خیر سگالی سفیر کا سرٹیفکیٹ بھی دیا، میکائیل علی بیگ نے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کا بھی دورہ کیا اور ٹینس بھی کھیلی۔

 یہ بھی پڑھیں:ملزموں کو سزا نہیں دے سکتے تو ریاست مدینہ کا نام لینا بند کردیں۔ بشریٰ انصاری وزیر اعظم پر برس پڑیں

 یادرہےکہ میکائیل علی بیگ نے نومبر میں نورالسلطان قازقستان آئی ٹی ایف ایشیئن 12 انڈر ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، اردن، تھائی لینڈ، بھارت اور قازقستان کی ٹیموں کو شکست دی، ستمبر میں میکائیل علی بیگ نے اسلام آباد آئی ٹی ایف انڈر ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا اس مقابلے میں میکائیل علی بیگ نے بھارت کی ٹیم کو شکست دی تھی۔

  یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہائیبرڈ گھروں کی تعمیر شروع ہو گئی

مزیدخبریں