طلبا کا مستقبل خطرے میں۔۔ امتحانات کا شیڈول معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت تعلیمی اداروں کو میئر کے ماتحت کرنے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دس روز سے جاری بائیکاٹ کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:طالب علموں کے لئے بڑی خبر
اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں احتجاج جاری جب کہ طلبا کے مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول بھی معطل ہوگیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تعلیمی اداروں میں کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ قمر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے نمائندوں کے نام کمیٹی کو دے دئیے جب کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس جلد متوقع ہوگا جس کے بعد سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کم عمر ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ خیر سگالی سفیر مقرر