سوا 3 سال میں ملکی و غیر ملکی قرضوں میں16ہزار 520 ارب روپے کا اضافہ

Dec 08, 2021 | 15:33:PM

(24نیوز)وزارت خزانہ نے قرضوں کی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں پیش کردی ۔سوا 3 سال میں ملکی و غیر ملکی قرضوں میں16ہزار 520 ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر2021 تک پاکستان کے قرضے 41 ہزار 470 ارب روپے پر پہنچے۔مقامی قرضے 26 ہزار 440ارب روپے ہوگئے ۔غیر ملکی قرضے 15 ہزار ارب روپے سے تجاوز جبکہ سوا 3 سال میں ملکی قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔سوا 3 سال میں غیر ملکی قرضے 6 ہزار 480 ارب روپے بڑھے ۔سوا 3 سال میں قرضے جی ڈی پی کے72.1 فیصد سے بڑھ کر 77 فیصد ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

سوا 3 سال میں مقامی قرضے جی ڈی پی کے 47.4 سے بڑھ کر 49.1 فیصد ہوگئے ۔اسی عرصے میں غیر ملکی قرضے جی ڈی پی کے 24.7 سے بڑھ کر 27.9 فیصد ہوگئے۔مالی سال 2018 تک پاکستان کے قرضے 24 ہزار 950 ارب روپے تھے۔مالی سال 2018 تک مقامی قرضوں کا حجم 16 ہزار 420 ارب روپے تھا۔مالی سال 2018 تک غیر ملکی قرضے 8 ہزار 540 ارب روپے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی اونچی پرواز تھم گئی۔۔قیمت میں حیرت انگیز کمی

مزیدخبریں