(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار وکی کوشل کترینہ کیف کے ساتھ کھلے عام فلرٹ کرتے نظر آرہے ہیں، لیکن اہم بات یہ ہے وکی جب فلرٹنگ کررہے تھے تو سامنے سلمان خان بھی تھے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی کافی خبریں سامنے آئی تھیں۔ کترینہ کیف جہاں 38 سال کی ہیں وکی کوشل ابھی 33 سال کے ہیں۔ خبروں کے مطابق دونوں کی شادی 9 دسمبر کو ہونے جا رہی ہے۔
دوسری جانب سلمان خان بالی ووڈ کے وہ اداکار ہیں جن کی پہچان سبنگ انداز کیلئے ہوتی ہے۔ دبنگ ہونے کے ساتھ ہی ساتھ بھائی جان کبھی سوچ کر بولنے میں بھی یقین نہیں رکھتے۔ انہیں جو جیسا لگتا ہے وہ اسی وقت کہہ دیتے ہیں۔
اپنے اسی انداز کے چلتے سلمان خان ان دونوں پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار وکی کوشل کترینہ کیف کے ساتھ کھلے عام فلرٹ کرتے نظر آرہے ہیں لیکن وکی جب یہ فلرٹنگ کررہے تھے تو سامنے سلمان خان بھی تھے۔ جنہوں نے وکی کے اس رومانٹک انداز پر اپنے ہی بے باک انداز میں رد عمل بھی دے ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں:بے روز گار افراد کیلئے خوشخبری۔۔بھرتیاں کھل گئیں
ویڈیو میں وکی کے اس فلرٹ پر جہاں پہلے سلمان ہنستے نظر آئے وہیں جیسے ہی وکی کی شادی کی بات سنی تو وہ بغل میں بیٹھی ان کی بہن ارپتا کے کندھے پر سر رکھ کر سونے کا دکھاوا کرنے لگے۔
وکی اور کترینہ کچھ وقت سے مسلسل اپنے افیئر کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ جہاں رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کترینہ سنگل ہیں تو وہیں وکی بھی اپنی پرانی گرل فرینڈ ہرلین سیٹھی سے الگ ہوچکے ہیں۔ ایسے میں ان دونوں کی نزدیکیوں کی خبریں مسلسل سامنے آتی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی لڑکا انڈین لڑکی کے پیار میں پاگل۔۔سرحد پار کرنے پہنچا تو کیا ہوا؟
خبروں کے مطابق دونوں کی شادی 9 دسمبر کو ہونے جا رہی ہے۔ شادی کی خبروں کے درمیان وکی کوشل کا یوں کترینہ کے گھر پہنچنا شادی کی خبروں کو ہوا دے رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے تک جب بھی وکی اپنی رومرڈ گرل فرینڈ کے گھر پہنچتے تھے۔ میڈیا سے نظریں چھپاتے تھے لیکن اس بار وہ کھل کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے اور چہرے پر مسکراہٹ اور چمک نظر آئی۔