(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ، اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 30 لاکھ ڈالر گرانٹ بھی فراہم کی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا یہ رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام پرخرچ کی جائے گی۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ قرض اورگرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام پرخرچ کی جائے گی جبکہ تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے 24ملین کی گرانٹ بذریعہ اے ڈی بی خرچ ہوگی۔
یاد رہے رواں سال اگست میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا ویکسین کا حصول ممکن بنانے کیلئے پاکستان کے لیے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کو تیار ہوگیا اور توانائی منصوبے کی پری فزیبیلیٹی کے لیے6 ملین ڈالر مختص کردیے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ کاربن انٹینسیوڈیزل، فرنس آئل اور کوئلہ پلانٹس پر پری فزیبیلیٹی کی جائے گی ، متبادل توانائی کےمنصوبوں پرپری فزیبلیٹی اسٹڈی جنوری 2022 میں ہوگی، فلپائن اورانڈونیشیا میں بھی متبادل توانائی کے منصوبوں پر بیک وقت کام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ۔کتنا مہنگا ہوا؟